تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

وزیراعظم نے غیرضروری ودہولڈنگ ٹیکسز ختم کرنے کی ہدایت کردی

وزیراعظم عمران خان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے وزیر اعظم کوتفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کے استحکام کیلئےٹیکس بیس میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، ایف بی آر کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایف بی آر اور ٹیکس کے نظام میں ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے، غیرضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ٹیکس گزاروں کے لئے نظام خصوصاگوشواروں کا نظام آسان بنایا جائے، چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاجروں کیلئےآسانیاں پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

Comments

- Advertisement -