تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، نوٹیفکیشن جاری

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حیدرآباد کے 17 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، لاک ڈاؤن کا نفاذ 5 دسمبر تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قاسم آباد، اندرون شہر اور لطیف آباد کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا، سٹیزن کالونی، مین روڈ ایریا، علمدار چوک اور گلستان سجاد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

اسی طرح ڈیپلائی کالونی، اٹک سٹی اور اسراولیج میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا، بلدیہ کالونی، مبارک کالونی، صحافی کالونی، گلشن فاطمہ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دامن کوہسار اور ایئرپورٹ روڈ، لطیف آباد 6 نمبر، نسیم نگر چوک، وادھواہ روڈ، بھٹائی ٹاؤن، بھٹائی نگر میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

ادھر سندھ یونیورسٹی ماروی گرلز ہاسٹل میں 13 طالبات میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد ہاسٹل کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

رجسٹرار سندھ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ گرلز ہاسٹل کو جراثیم کش اسپرے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -