تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

جنسی زیادتی قانون: مجرم کو نامرد کر کے رہا کرنے کی تجویز

اسلام آباد: وزارت قانون نے انسداد جنسی زیادتی قانون کے نکات جاری کر دیئے جن کے مطابق مجرمان کو منتخب کردہ طریقے سے نامرد کر کے انہیں رہا کیا جائے گا۔

اے آروائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت قانون نے تجویز پیش کی کہ زیادتی میں ملوث مجرمان کو نامرد کرنے کے بعد انہیں رہا کردیا جائے گا، اس کے علاوہ جیل سے رہائی کا کوئی اور طریقہ نہیں ہوگا۔

وزارت قانون کی جانب سے جاری ہونے والے نکات میں بتایا گیا ہے کہ مجرمان کوان کی رضامندی سےکیمیائی طریقہ سے ہی نامرد کیا جائے گا، سزا کا یہ طریقہ اُن کی بہتری کی جانب اہم قدم ہوگا۔

وزارت قانون کے مطابق زیادتی کے مقدمات کا فوری اندراج کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کی ذمہ داری ہوگی جبکہ ملزمان کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں ہوگا، متاثرہ شخص سے جرح صرف ملزم کا وکیل اور جج ہی کرسکے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا جنسی زیادتی کے مجرموں کو نامرد بنانے کا قانون لانے کا فیصلہ

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ  زیادتی کےمقدمات کا ٹرائل ان کیمرا ہوگا جبکہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) زیادتی کرنے والے تمام مجرمان کا ڈیٹا بھی مرتب کرے گا۔

وزارت قانون نے ضابطہ فوجداری میں لفظ زیادتی کی تعریف میں بھی ترمیم کا فیصلہ کیا جس کے بعد تمام عمر کی خواتین اور 18 سال سے کم عمر مرد کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو زیادتی میں ہی شمار کیا جائے گا۔

قبل ازیں دو روز قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ ریپ کے مجرموں کیلئےسخت قوانین بنائےجارہےہیں،جس کے تحت  مجرموں کو نامرد کیا جائےگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں بیشتر ممالک میں جنسی مجرموں کو نامرد بنائے جانےکے قوانین لاگو ہیں، پاکستان میں کیمیکل کیسٹریشن کچھ کیسز میں مخصوص مدت کیلئے یا زندگی بھر کیلئے ہوسکےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بچوں اورخواتین سے زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے یا نامرد بنایا جائے’

انہوں نے کہا کہ ریپ کےمجرموں کاڈیٹابیس بھی بنانےکافیصلہ کیاگیاہے، ریپ کےمجرموں کا نادرا میں الگ سے ریکارڈ بنایا جائےگا جب کہ 10سے25برس قید کےعلاوہ تا عمر قید اور موت کی سزائیں بھی دی جائیں گی۔

انہوں‌ نے بتایا کہ پارلیمنٹ کاسیشن نہ ہونےکی وجہ سے سزاؤں سے متعلق آرڈیننس جلد جاری کیاجائےگا۔

Comments

- Advertisement -