تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگلت: گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان  نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر راجا جلال حسین نے اراکین سے حلف لیا، وزیراعظم عمران خان نے تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمرن خان نے گلگت بلتستان میں کابینہ کی تشکیل کی منظوری دی جس کے بعد منتخب ہونے والے کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا۔ فتح اللہ، راجا ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون، راجامحمد زکریا اور حاجی شاہ بیگ کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جاوید مناوا، وزیر کلیم، اور راجا اعظم کو بھی کابینہ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تمام نو منتخب اراکین سے گلگت بلتستان کے گورنر راجا جلال حیسن نے حلف لیا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو شکست دینے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ جی بی کے عہدے کے لیے خالد خورشید کو نامزد کیا گیا تھا جو دو دن قبل وزیر اعلیٰ جی بی منتخب ہو گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کے بڑے اعلانات

وزیر اعلیٰ کے چناؤ کے عمل میں 31 اراکین اسمبلی نے حصہ لیا، خالد خورشید کو 22 اور پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ کو 9 اراکین کی حمایت حاصل ہوئی، جس کے بعد امجد ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوئے۔

منتخب ہونے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ آئندہ 5 سال عوام کو پی ٹی آئی کی صاف و شفاف حکومت نظر آئے گی، اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور ہمارا بازو بنیں۔

Comments

- Advertisement -