تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

گلگت بلتستان کیلئے خوشخبری، وزیراعظم کے بڑے اعلانات

گلگت: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے لیے فوری طور پر کمیٹی بنائیں گے جو ٹائم لائن پر کام کرے گی، جی بی کو جس رخ پر ڈالیں گے اس سے عوام کی زندگی بدل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ اراکین کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں بھی ہیلتھ کارڈ شروع کرنے کا اعلان کردیا اور کہا گلگت بلتستان کے صوبائی اسٹیٹس پر فوری طور پر کام کریں گے، صوبائی اسٹیٹس دے کر گلگت بلتستان کی احساس محرومی دور کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی صورت میں غریب گھرانوں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پورے گلگت بلتستان کے لوگوں کے لیے ہیلتھ انشورنس لے کر آرہے ہیں، 10لاکھ فی خاندان کسی بھی اسپتال میں جاکر علاج کراسکے گا، گلگت بلتستان میں سیاحت کی ترقی کے لیے پورا زور لگائیں گے، جی بی میں سیاحوں کا انقلاب آچکا ہے، ہوٹلز بھر جاتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کرونا کی وجہ سے رواں سال سیاح اتنے نہ آسکے، جی بی میں یورپ اور برطانیہ سے آنے والے پاکستانی ہوٹلز میں ٹھہرتے ہیں، گھروں کے ساتھ ریسٹ رومز بنانے کے لیے سستے قرضے فراہم کریں گے، پچھلے ہفتے آسٹریا کی بہت بڑی اسکیننگ کمپنی کےوفد سے ملاقات ہوئی۔ آسٹریا کی کمپنی کے وفد نے کہا ہمارے اونچے علاقوں میں8،7ماہ اسکیننگ ہوسکتی ہے، اسکیننگ بڑھی تو گرمی کے ساتھ سردیوں میں بھی سیاح پاکستان آئیں گے۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے لیے 300میگاواٹ بجلی منصوبے لگانے کا منصوبہ ہے،2 ہائیڈرو پاور پلانٹ بن رہے ہیں، 2منصوبوں کےپی سیز تیار ہوچکے، مزید دو پاور پلانٹ کی منظوری ہوچکی ہے جس سے تعداد6ہوجائے گی، اسپیشل اکنامک زونز کے لیے تمام سہولتوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لیے پہلا اسپیشل اکنامک زونز حکومت بنائے گی، میرا وژن ہے نچلے طبقے کو اوپر اٹھانے سے اللہ کی برکت آئے گی، جو ریاست کمزور طبقے کا خیال نہیں رکھتی وہ کبھی اوپر نہیں جاسکتی، وسائل نہ ہونے کے باوجودرسولﷺ نے کمزور طبقے کو اٹھانے پر زور دیا، گلگت بلتستان، قبائلی علاقوں اور بلوچستان کو اٹھانے کی کوشش کررہےہیں، کسی بھی لیڈر میں صادق اور امین جیسی خصوصیات ہونابہت ضروری ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  آصف زرداری اور نوازشریف  کو 40سال سے دیکھ رہا ہوں، دونوںپر اللہ کا عذاب آتے دیکھا ہے، کل آپ کو دباؤ دیکھنا تھا کہ ہارڈٹاک انٹرویو میں اسحاق ڈار کی شکل دیکھ لیتے، کل ساری دنیا نے اسحاق ڈار کو جھوٹ بولتےدیکھا ہے، اسحاق ڈار کو دل کا مسئلہ نہیں تو وہ بھی اسے ہوجانا تھا۔

Comments

- Advertisement -