تازہ ترین

سٹیزن پورٹل کے ذریعے بیوروکریسی کا بھی احتساب ہوسکتا ہے ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے بیورو کریسی کا بھی احتساب ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے سٹیزن پورٹل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو سالوں کے درمیان سٹیزن پورٹل کی ٹیم نے زبردست کام کیا ہے، ان دو سالوں میں تیس لاکھ افراد نے پاکستان سٹیزن پورٹل کو استعمال کیا، شہریوں کے مسائل حل کرنےکیلئےسٹیزن پورٹل کو مزید بہتر بنائیں گے۔

ہمارا بلدیاتی نظام کام نہیں کرتا

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم لارہےہیں جس سے انقلاب آئیگا، پیسہ نچلی سطح پر منتقل ہوگا تو گاؤں کے لوگ اپنے فیصلے خود کرینگے، بڑے شہروں کے اپنے الیکشن ہونگے ان کی اپنی لوکل گورنمنٹ ہوگی، بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل انکی اپنی دہلیز پر حل ہونگے ، سٹیزن پورٹل میں یہ بھی چیز سامنے آئی کہ ہمارا بلدیاتی نظام کام نہیں کرتا۔

سابق حکمران مطلق العنان

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ انگریز ملکوں میں حکومت اپنے شہریوں سے برتاؤ اپنا سمجھ کر کرتی ہے، ترقی یافتہ ملکوں میں تمام شہریوں کے حقوق یکساں ہیں، انگریزوں کےجانے کے بعد یہاں کے حکمرانوں نے بھی ویہی طریقہ اپنایا  گزشتہ ادوار میں حکومت کرنیوالےخود کو مطلق العنان سمجھتے رہے، عوام کی آواز سننا حکومت کا فرض ہے۔

پورٹل کےذریعے بیورو کریسی کا بھی احتساب ممکن

پاکستان سٹیزن پورٹل کی دوسالہ کارکردگی سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سٹیزن پورٹل سے انتظامی امور بہتر بنانے میں بھی مدد مل رہی ہے، سٹیزن پورٹل سے ہمیں بھی کارکردگی جانچنے کا موقع ملتاہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تھانیدار جب کرپشن کرتا ہے تو لوگ اس سے تنگ ہوتے ہیں، ڈی سی ،تھانیدار سمیت سرکاری افسرپیسے مانگے تو فوری سٹیزن پورٹل پر بتائیں، پورٹل کےذریعے بیورو کریسی کا بھی احتساب ہوسکتا ہے،کوئی غلط کام کرےگا تو تبادلہ نہیں نوکری سے نکالیں گے۔

اوورسیز پاکستان ملک کا بڑا اثاثہ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا بڑا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سٹیزن پورٹل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، سٹیزن پورٹل کےذریعے عوام کے پاس طاقت ہوگی، شہریوں کےمسائل حل کرنےکیلئےسٹیزن پورٹل کو مزید بہتر بنائیں گے۔

Comments

- Advertisement -