تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

نشہ میں دھت صدر پتوکی بار کی خاتون جج سے بدتمیزی

پنجاب میں وکلا گردی کا ایک اور واقعہ پیش آگیا، نشے میں دھت صدر پتوکی بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پتوکی بار ایسوسی ایشن مدثر نعیم بھٹی نے گزشتہ روز تحصیل کورٹس پتوکی میں خاتون جج سے بدتمیزی کی اور کمرہ عدالت میں کھڑے ہوئے نازیبا الفاط کا استعمال کیا۔

ججز نےڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قصور کو خط میں واقعے کی تمام تفصیلات سےآگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ مدثرنعیم نے نشے میں سول جج کو گالیاں دیں اس سے پہلے بھی ججز کو ایسی حرکات کاسامنا رہا ہے جب کہ تمام تر شواہد دکھانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

خاتون جج سے بدتمیزی پر تحصیل کورٹس پتوکی کے10ججز نے احتجاجاً کام چھوڑ دیا ہے اور 10 دن کی چھٹی کی درخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں کام کرنامشکل ہے لہذا وہ احتجاجاً چھٹی پر جارہے ہیں۔

صدر بار ایسوسی ایشن کے خلاف شکایات پر سینئر وکلاء نے جج کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی مگر مذاکرات ناکام ہوگئے۔ ججز کا کہنا ہے کہ خاتون سول جج کے خلاف بدتمیزی کرنے والے بار صدر کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -