تازہ ترین

"الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں”، طلال چوہدری

کراچی: لیگی رہنما طلال چوہدری نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فارن فنڈنگ کیس میں اسٹے کے پیچھےچھپنےکی کوشش کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام "باخبر سویرا ” میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ کے اہم رہنما طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے خلاف انیس جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، الیکشن کمیشن کوجھنجھوڑنےجارہےہیں، اس دوران قانون کو ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی وجہ سات سال سے سوئے الیکشن کمیشن کو جگانا ہے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے بیان پر لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کسی کو روک نہ سکیں تو کہتے ہیں اجازت دے دی، ان لوگوں نے ملتان میں بھی روکنےکی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:  براڈ شیٹ‌ کیس، 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے پر چیئرمین نیب طلب

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسٹےکےپیچھےچھپنےکی کوشش کی گئی، دوسری جانب براڈشیٹ کا پور فیصلہ آنے سے پہلے ہی یہ لوگ منہ چھپارہےہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ احتجاج کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے دما دم مست قلندر ہو گا، الیکشن کمیشن اپنا فیصلہ لکھنے کی تیاری کرے، مریم نواز احتجاج کی قیادت کریں گی.

Comments

- Advertisement -