تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

نواب شاہ: دھند کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں

نواب شاہ: ملک کے بیشتر شہروں میں شدید دھند کا راج برقرار ہے، جس کے باعث موٹر وے اور دیگر اہم شاہراؤں پر حادثات ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ میں شدید دھند نے نظام زندگی کو مفلوج کردیا ہے، دھند کے باعث دولت پور بائی پاس پر درجن بھر گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی گاڑیوں کو اگلہ حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ بیس سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے بتایا جارہا ہے فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

دوسری جانب دھند کے باعث سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے گھوٹکی میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر حد نگاہ 10 میٹر رہ گئی ہے، جس کے باعث گھوٹکی سے خیرپور تک ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

ملک کی اہم شاہراؤں پر جاری دھند کے باعث ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر دھند سےمتاثرہ علاقوں میں حد نگاہ 30میٹر ہے، موٹر وے پر سفر کرنے والے ڈرائیور حضرات فوگ لائٹ کا استعمال کریں ، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، کسی بھی حادثے کی صورت میں 130 پر اطلاع دیں۔

Comments

- Advertisement -