تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سکھر: عدالت عالیہ کا قبرستانوں سے قبضے ختم کرانے کا حکم

سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں قبرستانوں سے فوری طور پر قبضے ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں قبرستانوں پر قبضے سے متعلق دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ قبضہ مافیا نے سکھر کے بااثر افراد کی ملی بھگت سے پہلے پہل قبرستانوں پر قبضے کئے ، قبضے کے بعد ان مافیا نے گھر اور دوکانیں بناڈالی ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ قبرستانوں سے فوری طور پر ان غیر قانونی تجاوزات کو ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔

بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو فوری طور پر روہڑی قبرستان پر قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی حضرت سچل سرمست کے مزار کے قریب واقع قبرستان سے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں قبرستان پر قبضہ مافیا سے متعلق ہوشربا انکشافات کئے گئے تھے کہ کس طرح شہر قائد میں سرگرم قبضہ مافیا کے بے لگام کارندوں نے قبرستانوں کو بھی نہیں چھوڑا، بااثر مافیا مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ یہ گھناؤنا کام انجام دے رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہر خموشاں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بااثر افراد نے قبروں کی جگہ پر گھروں کی تعمیرات بھی شروع کر دی ہیں، کئی قبرستان ایسے ہیں جہاں پر قبضہ مافیا نے پنجے گاڑ کر مسلح افراد بٹھارکھے ہیں۔

یہی نہیں قبرستان کے گورکن ملازم کے بجائے مالک کا کردار ادا کرتے ہوئے قبر کی سرکاری قیمت کے بجائے ہزاروں روپے اضافی رقم وصول کرتے ہیں اور کسی پرانی قبر کو ختم کرکے وہاں نئی قبر بنا دی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -