تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی: رینجرز کی کارروائی، تاجر سے بھتہ طلب کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: شہر قائد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور گروپ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلبہار میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران بھتہ خوری میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں فہد ،سفیان ،اسامہ اور الیاس شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نےرواں ماہ انیس جنوری کو تاجر کو 25لاکھ روپے بھتے کی پرچی بھجوائی تھی، بھتہ کی عدم ادائیگی پر اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔

رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان سے موبائل ،سم کارڈ اور وائس کلپ برآمد کیا گیا ہے، ملزمان کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

دوسری جانب ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، آپریشن گڈاپ سٹی، ملیرسٹی اور گلشن معمار کی حدود میں کیا گیا، اس دوران خواتین پولیس اہلکار بھی آپریشن میں شامل رہیں، آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے پچاس مشکوک افراد کےکوائف چیک کیےگئے۔

Comments

- Advertisement -