لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں، ان کے مطابق دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ماضی کے حکمران مفید جانوروں کی افزائش نسل کے بجائے اپنے اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی افزائش کرتے رہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ظالموں نے نہ فصلوں کو بخشا اور نہ جانوروں کی نسلوں کو، بزدار حکومت لائیو سٹاک سیکٹر سے جڑے لاکھوں افراد کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔
ماضی کے حکمران مفید جانوروں کی افزائش نسل کی بجائے اپنے اکاؤنٹس اور جائیدادوں کی افزائش کرتے رہے۔ ظالموں نے نہ فصلوں کو بخشا اور نہ جانوروں کی نسلوں کو! بزدار حکومت لائیو سٹاک سیکٹر سے جڑے لاکھوں افراد کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 27, 2021
فردوس عاشق اعوان نے لائیو اسٹاک سیکٹر کے لیے اقدامات کی تفصیلات شیئر کردیں جن میں مندرجہ ذیل اقدامات شامل ہیں۔
دیہی خواتین کو لائیو اسٹاک کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لیے 50 سے زائد تربیتی پروگرام مکمل، کٹرا بچاؤ پروگرام کے تحت 9 ہزار 940 کٹروں کی رجسٹریشن، کٹرا فربہ پروگرام کے لیے 13 ہزار جانوروں کی رجسٹریشن۔
ان میں گائے، بھینسوں اور مرغیوں میں پائی جانے والی بیماریوں کے تدارک کے لیے لائیو اسٹاک پاپولیشن کو مفت حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی، مویشی پالنے والے افراد کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل ٹریننگ اسکول بسز اور ویٹرنری ہسپتالوں کے لیے اہداف شامل ہیں۔
» گائے، بھینسوں اور مرغیوں میں پائی جانےوالی بیماریوں کے تدارک کیلئے لائیو سٹاک پاپولیشن کو مفت حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی
» مویشی پال افراد کی کپیسٹی بلڈنگ کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریز، موبائل ٹریننگ سکول بسز اور ویٹرنری ہسپتالوں کیلئے اہداف مقرر— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 27, 2021
لائیو اسٹاک سیکٹر سے جڑی کاروباری سرگرمیوں اور برآمدات کے بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات، مٹن کی پیداوار بڑھانے کے سلسلے میں بھیڑ اور بکریوں کے لیے ویکسین کی فراہمی، ویٹرنری اداروں میں الٹرا سونو گرافک اور سرجیکل سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہیں۔
معاون خصوصی کے مطابق لائیو اسٹاک سیکٹر میں جدت اور بہتری کے لیے بزدارحکومت نے جو انقلابی اقدامات کیے ان میں لائیو اسٹاک پالیسی اور اینیمل ہیلتھ ایکٹ 2020 کا اجرا، ہیلپ لائن 78686-0800 کی تجدید، اسمارٹ ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ، کسانوں کی آگاہی کے لیے ریڈیو سیشنز اور مرغبانی کے فروغ کے لیے 3 ہزار 180 پولٹری یونٹس کی تقسیم بھی شامل ہے۔
*لائیو سٹاک سیکٹر میں جدت اور بہتری کیلئے بزدارحکومت کے انقلابی اقدامات*
» لائیو سٹاک پالیسی اور اینیمل ہیلتھ ایکٹ2020 کا اجرا
» ہیلپ لائن 78686-0800 کی تجدید
» سمارٹ ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ
» کسانوں کی آگاہی کیلئے ریڈیو سیشنز
» مرغبانی کے فروغ کیلئے 3180 پولٹری یونٹس کی تقسیم— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 27, 2021