تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"اپوزیشن منافقت کی سیاست کررہی ہے”

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکشن کمیشن سے اپنی منشا کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے مگر ہم سپریم کورٹ کی ریفرنس پر جو بھی رائے ہوگی وہ قبول کرینگے۔

میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے الزام عائد کیا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے سوداگر بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگوں کا ضمیر خریدنے کیلئے پیسہ لگاتے ہیں، ان لوگوں کا مقصد ماضی کا پاکستان ہے، جہاں پیسے اور دھونس سے الیکشن پر اثرانداز ہوا جائے۔

شبلی فراز وزیراعظم کا اصولی مؤقف ہے کہ انتخابات شفاف ہونےچاہئیں، سینیٹ الیکشن کیلئے سوداگر بیٹھے ہوئے ہیں، لوگوں کا ضمیر خریدنے کیلئے پیسہ لگاتے ہیں عملی طورپر پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ بھی گئے ہیں، اپوزیشن الیکشن کمیشن سے اپنی منشا کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے، عدالتوں یا الیکشن کےفیصلےانکےحق میں نہیں تو یہ واویلا کرتے ہیں وزیراعظم کا اصولی مؤقف ہے کہ انتخابات شفاف ہونےچاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  خفیہ بیلٹ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرانے کی تیاریاں مکمل ، خصوصی ہدایات جاری

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ یہ خرید وفروخت کی وجہ سے اہلیت کے بجائے پیسے کی زور آتے ہیں، ماضی میں انہوں نے اداروں کو مفلوج کیاتھا، ہم چاہتے ہیں اس ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انکی سیاست جھوٹ پر ہے، ہم نے دھاندلی کرنی تھی تو وزیرآباد میں بھی کرتے، جہاں یہ جیت جاتے ہیں وہ ٹھیک ہے جہاں ہار جائے تو دھاندلی ہوئی، یہ منافقت کی سیاست کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -