تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سینیٹ انتخابات : امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیراعظم عمران خان متحرک

اسلام آباد : سینیٹ انتخابات 2021 میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے وزیر اعظم عمران خان متحرک ہو گئے اور پارلیمنٹ کے چیمبرمیں ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں میں شکوے شکاتیں سننا شرو ع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے جوڑ توڑ اور رابطے عروج پر پہنچ گئے، وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر پہنچے اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں شروع کر دیں، جس میں ارکان کے شکوے شکاتیں سنی۔

وزیراعظم سے معاون خصوصی سیاسی اموراورچیف وہپ عامرڈوگر ، گورنرپنجاب چوہدری سرور کی ملاقات ہوئی جبکہ خواتین ممبران اسمبلی عظمیٰ جدون،شاندانہ گلزار،نفیسہ خٹک نے ملاقات کی۔

عمران خان نے سابق فاٹا کے ایم این ایز سے بھی ملاقات کی ، جس میں ایم این ایز نے وزیراعظم سےسینیٹ الیکشن کےموضوع پرتبادلہ خیال کیا اور سابق فاٹا کے تمام ایم این ایز نے حکومتی امیدوار کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آزادایم این اےنواب اسلم بھوٹانی کی بھی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں سینیٹ الیکشن پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلم بھوتانی نے  وزیراعظم سےملاقات کےبعدگفتگو کرتے ہوئے کہا میں ڈھائی سال سےحکومتی بینچ پربیٹھاہوں، اخلاقی طورپرمیں حکومت کوووٹ دوں گا ، گوادر اور لسبیلہ سےمتعلق مسائل وزیراعظم کےسامنےرکھے، وزیراعظم نےمسائل کےحل کےلئےفوری احکامات جاری کیے، امیدہےحکومت کےامیدوارکامیاب ہوں گے۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کےلیے یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے اور دونوں جانب سے اراکین سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔