تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

چابیاں گم ہونے پرمالکن نے کمسن ملازمہ کو استری سے جلا دیا

فیصل آباد میں مالکن نے کمسن گھریلو ملازمہ کو چابیاں گم کرنے پر گرم چمٹے اور استری سے جلا دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کینال روڈ پر 11 سالہ گھریلو ملازمہ صدف کو میاں بیوی نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

ذرائع کے مطابق پنڈی بھٹیاں کی رہائشی صدف وی آئی پی کالونی میں عرفان نامی شخص کے گھر پر ملازمہ ہے۔

عرفان اور اس کی اہلیہ مصباح نے چابیاں گم ہونے پر صدف پر تشدد کیا، میاں بیوی نے گرم چمٹے، استری سے ملازمہ کا جسم جلادیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں سرکاری ملازم کا 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچی کے ہاتھوں، پاؤں اور کمر پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست پر پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتار کرلیا جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کی متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ 28 جنوری کے روز اسلام آباد میں سرکاری ملازم نے 12 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی کی ٹانگ ٹوٹنے اور جسم پر تشدد کے نشانات کی تصدیق ہوئی ہے، پولیس نے بعدازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -