تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

سبی: ریمورٹ کنٹرول بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں ایک بار پھر تخریبی کارروائیاں ہونے لگی، رات گئے ہونے والے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریمورٹ کنٹرول دھماکا سبی کے علاقے تندوری میں ہوا، جہاں سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوئے۔

دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر سبی نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق وزخمی ہونے والے تمام افراد مزدور تھے، جاں بحق ہونے والے چار افراد کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے سبی میں مزدوروں کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے، اپنے بیان میں عثمان بزدار نے دھماکےمیں پانچ مزدوروں کےجاں بحق ہونےپر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کےلواحقین کےساتھ ہیں، پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ اور سبی میں بم دھماکے

واضح رہے کہ کوئٹہ اور سبی میں یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں پر بم دھماکوں میں دو افراد جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوئے تھے جب کہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کوئٹہ کے علاقے انسکمب روڈ پر کمشنر آفس کے سامنے اور لونی روڈ چونگی کے قریب کئے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -