تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاکستان میں کورونا کی شدت میں تیزی آنے لگی، مزید 54 مریض جاں بحق

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز بڑھنے لگے ، ایک دن میں مزید 54 کورونا کے مریض جاں بحق اور 1300 سے زائد کیسز سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے نئے کیسزکی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے گئے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں مزید 54 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سےانتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں 31 ہزار 786 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار 353 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کوروناوائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 4.25 فیصد تک جا پہنچی جبکہ کورونا وائرس کے فعال کیسزکی تعداد 16 ہزار 349 اور مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار453 ہوگئی۔

ملک بھرمیں کورونا کے ایک ہزار 644 کیسز تشویشناک نوعیت کےہیں جبکہ 24گھنٹےمیں کوروناکے3ہزار365مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 823 تک پہنچ گئی۔

Comments

- Advertisement -