بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ چہرے سمیت پورے جسم کی جلد ڈھلکتی جاتی ہے، تاہم اسے ٹائٹ کرنے کا قدرتی نسخہ موجود ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں ماہرین نے ڈھلکتی جلد کو صحیح کرنے کا طریقہ بتایا۔
جلد کے ڈھلکنے کا عمل اکثر اوقات ڈائٹنگ اور وزن کم ہونے سے ہوتا ہے جبکہ عمر بھی اس کی ایک وجہ ہے۔
اس کے لیے پنسار کی دکان سے برگد کے ریشے، اور برگد کے سوکھے ہوئے پھل کا پاؤڈر لے لیں، یہ دونوں چیزیں حاصل کر کے گھر میں ہی انہیں پیس کر پاؤڈر بنایا جاسکتا ہے اور پنسار کی دکان سے بھی خریدا جاسکتا ہے۔
ان کے ساتھ گڑ کا پاؤڈر ملائیں، تینوں اشیا کا پاؤڈر ملا کر رکھ لیں اور استعمال کے وقت اس کا پیسٹ بنائیں۔ پیسٹ بنانے کے لیے سوہانجنا کے پتوں کا رس استعمال کریں۔
اچھی طرح مکس کرنے کے بعد چہرے پر لگا کر مساج کریں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔ خشک ہوجانے کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھو لیں۔