اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے یہ نظام چلتارہے، چوہدری پرویزالہیٰ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ باجوہ صاحب کے خلاف کوئی بولےگا تو سب سےپہلےمیں اور میری پوری پارٹی بولے گی۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ دی رپورٹرز’ کو دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کل جب خان صاحب جنرل (ر) باجوہ کے خلاف بات کررہےتھےتو مجھے بہت برالگا،جنرل (ر)باجوہ ہمارے محسن ہیں،محسنوں کےخلاف بات نہیں کرنی چاہیے۔

- Advertisement -

پرویزالٰہی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں جنرل (ر) باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے، واضح کردوں کہ جنرل (ر) باجوہ کےخلاف اب اگربات کی گئی تو سب سےپہلے میں بولوں گا۔

اسمبلی ٹوٹنے تک بات نہیں جائے گی

اپنے سنسنی خیز انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان نے پہلے ہی کہ تھا کہ میں اسمبلیاں توڑ دوں گا،ہم نے فوراًحامی بھری اور کہا کہ یہ اسمبلیاں آپ کی امانت ہیں، اسمبلیاں توڑنے کے اعلان سے متعلق مجھے عمران خان کے فیصلے پر کوئی شبہ نہیں۔

اپنے انٹرویو مین وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی ٹوٹنےتک بات نہیں جائےگی،اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی فارغ ہوجائےگی اور ن لیگ آجائے گی، شہباز شریف کے بیٹے آگئے،نوازشریف بھی نہا دھو کرآجائیں گے، اسی لیےبھائیوں والا مشورہ دے رہا ہوں۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چار ماہ عوام کو ریلیف دینےکے لیے ایک دن سکوں سے نہیں بیٹھے، اگر مجھے موقع ملتا تو اگست تک مدت پوری کرتے، مگر یہ مینڈیٹ عمران خان کا ہے اسی کے فیصلے پر عمل کریں گے۔

عمران خان مونس الہی کو وزیرنہیں بنانا چاہتے تھے

پرویزالہٰی نے اپنے سنسنی خیز انٹرویو میں انکشاف کیا کہ عمران خان نے ہمیں ساتھ بٹھا کرجنرل باجوہ کو برابھلا کہا وہ تو مونس الہی کو وزیر نہیں بنانا چاہتےتھے، اپنی اوقات میں رہیں، جنرل باجوہ کےخلا ف بات نہ کریں۔

اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں

پروگرام دی رپورٹرز میں دئیے گئے خصوصی انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ ہم سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدارہے،وہ چاہتی ہےکہ یہ نظام چلتارہے اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ سے ہمارا کبھی رابطہ نہیں ٹوٹا، باقی تو لڑائیاں کرتے ہیں ، ہم کچھ چیزیں ان کی سہہ بھی لیتے ہیں،ہم محبت میں باتیں ٹال بھی دیتے ہیں معاملے صحیح ہوجاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے99فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی نہ ٹوٹے

اپنے انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسمبلیاں توڑنے سے پہلےعمران خان کو نقصان کا بھی بتایا، ایک ایک چیز عمران خان کو بتائی کوئی چیز نہیں چھپائی، خود پی ٹی آئی کے99 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ اسمبلی نہ ٹوٹے۔

نون لیگ کو 25 تاریخ ضرور یاد کرائیں گے

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر ہماری حکومت رہی تو ن لیگ کو 25 تاریخ ضرور یاد کرائیں گے، اس روز انہوں نے جو کیا وہ شریف خاندان کے پورے ٹبر کو یاد کرائیں گے اور انہیں پنجا کے تمام شہروں کی جیلوں کی سیر کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن انتخابات کرانے کو تیار نہیں

چوہدری پرویزالٰہی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اپنے کام کے علاوہ ہر چیز کرتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کا جو بس چل رہا ہے وہ کررہے ہیں،مگر انتخابات کرانے کو تیار نہیں، وہ کہتا ہے کہ پہلے حلقہ بندیاں ہونی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا مکمل انٹرویو

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں