جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزیراعظم کی رجب طیب اردوان سے ملاقات، زلزلے سے جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ : وزیراعظم شہباز شریف نے رجب طیب اردوان سے ملاقات میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوروزہ دورے پر ترکیہ پہنچے ، جہاں انھوں نے ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شہباز شریف نے ترک صدر سے بدترین زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصان پراظہارافسوس کیا۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدر سے کہا پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ کےعوام کے ساتھ ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

بعد ازاں وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ ‘ اپنے بھائی صدر طیب رجب اردوان سے ملاقات کی ہے اور انھیں اپنی مستقل حمایت کا یقین دلایا، پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ صدر کی قیادت میں ترکی اس تباہی سے مضبوطی سے نکلے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں