شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھ ہفتوں بعد واپس آئیں اور آتے ہی چھا گئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مومنہ اقبال نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
مومنہ اقبال نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ You’re my YELLOW۔
اداکارہ نے کیپشن میں اپنے لباس کی رنگ کی مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مومنہ اقبال کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ہزاروں میں ہے اور اداکارہ اپنے پراجیکٹ سمیت مزاحیہ ویڈیو بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
مومنہ اقبال نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ میں ’مہرین‘ کا کردار نبھایا تھا۔
ڈرامہ سیریل ’سمجھوتہ‘ کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، شائستہ لودھی، عدیل چوہدری، علی انصاری، سدرہ نیازی، شازیل شوکت، زین بیگ ودیگر شامل تھے۔
سمجھوتہ کی ہدایت کاری کے فرائض اسد اقبال نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی رخسانہ نگار نے لکھی تھی۔