اسلام آباد: تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا ہے میاں نواز شریف جب تک وزیراعظم ہیں اس وقت تک دھاندلی کی شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں ۔
ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے عمران خان نے سپریم کورٹ کے آزادکمیشن کے ذریعہ دھاندلی کی تحقیقات کامطالبہ کیا ہے دھرنہ ختم کرنے کا اشارہ نہیں دیا۔ شیریں مزاری نے عمران خان کے موقف کو پھر دہرایا کہ ایک آزاد کمیشن ایک مقررہ وقت میں تحقیقات مکمل کرے، ترجمان پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ اس دوران دھرنا جاری رہے گا۔