شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسن نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سونیا حسن نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں ویسٹرن لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
سونیا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا’ تمھاری باربی ڈول نہیں، میں اپنی دنیا میں رہتی ہوں‘ ساتھ ہی ایموجیز کا بھی شیئر کیے۔
View this post on Instagram
اسٹائل آئیکون نے ڈینم اور ایک سفید ٹی شرٹ میں مبلوس ہے ساتھ ہی وائٹ جوتے میں باربی ڈول کے وائبس پیش کررہی ہیں۔
سونیا حسن نے چند گھنٹوں قبل تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
سونیا حسن کی اس نئی تصاویر کو بہت سے لوگوں نے حسین اور بالی وڈ کی آنجہانی اسٹار سری دیوی سے موازنہ بھی کیا۔
اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔