ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

جڑانوالہ سانحہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے آئی ایس پی آر انٹرن شپ پروگرام کے شرکا سے خطاب کیا، پروگرام میں مختلف جامعات کے 370 سے زائد طلبا نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے قومی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر زور دیا اور انٹرن شپ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے پر نوجوان انٹرنیز کو سراہا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، نوجوان ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، نوجوانوں کے لیے ضروری ہے آدھے سچ، جھوٹ، غلط معلومات میں فرق کو سمجھیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جڑانوالہ سانحہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل بردساشت ہے، اقلیتوں کے خلاف عدم برداشت اور انتہاپسندی کی گنجائش نہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تمام شہری بلاتفریق، مذہب، جنس، ذات ایک دوسرے کے لیے برابر ہیں، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں