قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ملے نغمے کے چند اشعار شیئر کرکے ٹیم کے متحد ہونے کا پیغام دے دیا۔
گزشتہ دنوں ایشیا کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں سے شکست کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈریسنگ روم میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہد آفریدی کی لفظی تکرار ہوئی ہے اور بابر اعظم شکست پر غصے میں تھے لیکن سینئر کھلاڑیوں اسے جھوٹ قرار دیا تھا۔
تاہم شاہین آفریدی نے گزشتہ روز بابر اعظم کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ’فیملی‘ لکھا تھا جس کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئی تھیں، اس کے علاوہ شاہین کی شادی میں بھی بابر اعظم نے شرکت کی تھی۔
family ❤️ pic.twitter.com/VjKAFOTIE5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2023
اب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے سوشل میڈیا پر ٹیم کی ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں قریب قومی پرچم بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
محمد رضوان نے معنی خیز پوسٹ میں ملی نغمے کے چند اشعار شیئر کیے اور لکھا کہ ’اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں، سانجھی اپنی خوشیاں اور غم ایک ہیں، ہم ایک ہیں۔
انہوں نے ملی نغمے کے اشعار شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
Is Parcham k saaye talay,
Hum aik hain. Hum aik hain.Saanjhi apni khushyaan,
Or ghum aik hain. Hum aik hain.#PakistanZindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/NWNoT2BFPZ— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) September 20, 2023
محمد رضوان نے پوسٹ میں مزید کچھ نہیں لکھا کہ لیکن اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بابر، شاہین کی تکرار کی افواہوں کے بعد ٹیم کے متحد ہونے کا بتا رہے ہیں۔