لندن : برطانیہ میں نیشنل گرڈ نے بلیک آؤٹ اسکیم بھی متعارف کرا دی، اسکیم کے تحت شام ساڑھے چار سے چھ بجے تک بجلی استعمال نہ کرنے والے صارفین کو رقم ادا کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں شدید سردی کے سبب نیشنل گرڈ نے کل سے بلیک آؤٹ اسکیم کا اعلان کردیا۔
اسکیم کے تحت شام ساڑھے چارسے چھ بجے تک بجلی استعمال نہ کرنے والے صارفین کو رقم ادا کی جائے گی۔
دوسری جانب برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں برفباری کی وارننگ جاری کر دی گئی اور بعض مقامات پر چار انچ تک برف گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، آج رات پارہ منفی نو ڈگری تک گر سکتا ہے۔
لندن میں آج شب درجہ حرارت منی دو ڈگری تک جائے گا، مئیر لندن صادق خان نے شدید سرد موسم کے سبب ایمرجنسی ڈکلئیرڈ کر دی ہے۔
صادق خان نے بےگھر افراد کو رات بسر کرنے کے لئے ہنگامی رہائش فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فرانس کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ سوئٹزرلینڈ کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت منفی ہو گیا۔