پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے اپیل میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ الیکشن کمیشن کی پٹیشن کی سماعت کرے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی نمائندگی سجیل سواتی ایڈووکیٹ کریں گے۔

- Advertisement -

سیکریٹری الیکشن سے سوال کیا گیا کہ آج ہی سماعت ہوگی؟ جواب میں انہوں نے انشا اللہ کہا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ پٹیشن میں جو استدعا کی گئی ہے عدالت میں بتائیں گے، صورتحال بہتر ہوجائے گی کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

اس سے قبل ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررہے ہیں، 8 فروری کو الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

لاہور ہائیکور ٹ نے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر الیکشن کمیشن کا انتخابات کے لیے بیوروکریسی کی خدمات لینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا جبکہ آج لاہور ہائیکورٹ نے اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے جو 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں