جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ہوٹل میں اپنے ہیئر ڈرائر نے خاتون کو کنگال کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

خاتون کو ہوٹل میں اپنا ہیئر ڈرائر کا استعمال 1400 ڈالرز کا پڑ گیا۔

یہ حیران کن واقعہ آسٹریلیا میں خاتون کے ساتھ پیش آیا جہاں نووٹیل پرتھ لینگلی کو 1400 ڈالر کا بھاری چارج اس لیے ادا کرنا پڑ گیا ہے کہ ہیئر ڈرائر کی وجہ سے ہوٹل کا فائر الارم بج گیا تھا۔

کیلی نے ابتدائی طور پر پرتھ میں ایک کنسرٹ میں شرکت کے لیے اپنے قیام کے لیے 240 ڈالر ادا کیے تھےتاہم جب وہ ڈائیسن ہیئر ڈرائر کے ساتھ اپنے بالوں کو اسٹائل کر رہی تھی کہ اچانک سے ہوٹل کا فائر الارم بج اٹھا جس سے فائر عملے کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آیا۔

- Advertisement -

اگرچہ ایمرجنسی سروسز نے اس بات کی تصدیق کی کہ الارم ہیئر ڈرائر کی وجہ سے بجا تھا لیکن اس سے خاتون کو زبردست مالی دھچکا پہنچا۔

چیک آؤٹ کے تین دن بعد کیلی کو جب اپنے بینک اکاؤنٹ سے 1400 ڈالرز کی کٹوتی کا پتہ لگا کر دنگ رہ گئی۔ انکوائری کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ جھوٹے الارم کا جرمانہ ہے۔

آسٹریلیا کی ایک مقامی نیوز سائٹ پرتھ ناؤ سے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس نے ایسی پالیسی کے منصفانہ ہونے پر سوال اٹھایا۔ مسلسل کوششوں اور میڈیا کی توجہ کے بعد، کیلی کو آخر کار رقم کی واپسی مل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں