امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے این اے 6 لوئر دیر سے کاغذات جمع کرا دیے۔
کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8فروری کوالیکشن آئینی تقاضہ ہے الیکشن شیڈول آنے کے بعد شکوک شبہات ختم ہو گئے۔
- Advertisement -
سراج الحق نے کہا کہ کچھ لوگوں کی خواہش تھی الیکشن ملتوی ہو جائیں کیونکہ الیکشن ملتوی کی خواہش کرنےوالوں کو شکست نظر آئی تھی، چیف الیکشن کمشنرحلف کی پاسداری کرتےہوئےشفاف الیکشن یقینی بنائیں تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن کیلئے یکساں مواقع فراہم کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم صرف صاف شفاف انتخابات قبول کرے گی، 9مئی کے واقعات پوری قوم کیلئے باعث شرم ہے عدالتوں میں جن کےمقدمات ہیں ان کےساتھ انصاف ہوناچاہیے۔