لاہور: رجسٹرارالیکشن اپیلٹ ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف اپیل پر اعتراض عائد کردیا اور واپس کردی۔
لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں میاں نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل داٸر رجسٹرار آفس نے اعتراض عاٸد کر دیا
تفصیلات کے مطابق لاہور کے الیکشن ٹربیونل آفس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے این اے130سےکاغذات نامزدگی منظورہونےکیخلاف اپیل دائر کردی گئی۔
پاکستان عوامی محاذ کے سربراہ ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نے کاغذات نامزدگی منظورہونے کےخلاف اپیل دائرکی۔
جس میں الیکش ٹربیونل نے آر او کے فیصلے کی مصدقہ نقل اپیل کیساتھ نہ لگانے کا اعتراض لگا دیا، جس پر اپیل کنندہ وکیل نے استدعا کی کہ اپیل کو اعتراض کیساتھ ہی سماعت کیلئے متعلقہ ٹربیونل میں پیش کیا جائے۔
اپیل میں نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا اور نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرارردیا اور نوازشریف الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں۔
اپیل میں کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس نوازشریف کے کاغذات منظور کئے اس لیے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔