بھارتی شہر حیدرآباد میں نامعلوم خواتین نومولود کو قبرستان کے قریب پھینک کر فرار ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ شہر کے پرانے کے علاقے چنچل گوڑہ میں پیش آیا جہاں ریلوے اسٹیشن کے قریب قبرستان میں خواتین شیرخوار بچے کو لاوارث چھوڑ گئیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچے کے رونے کی آواز سنی تو تلاش کے دوران انہیں ایک جھاڑیوں سے نومولود ملا جس کے جسم پر خراشیں تھیں۔
- Advertisement -
معاملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس نے بچے کو اسپتال منتقل کیا اور طبی امداد کے بعد نیلوفر اسپتال شفٹ کر دیا۔
انسانیت سوز واقعے پر مقامی افراد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملزمان کو تلاش کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائیں۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔