اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اعزازی پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: دی محمود کاٹ انٹرنیشنل یونیورسٹی آف نائجر کی جانب سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

یونیورسٹی کے ریکٹر ابراہیم گیرو نے گورنر سندھ کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری پیش کی۔ ترکیہ کے قونصل جنرل جمال سانگوکو شاندار سفارت کاری پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی۔

علاوہ ازیں، قطر کے قونصل جنرل نائف شاہین آر۔ ایم السلیطی کو بھی ان کی خدمات پر اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی۔

- Advertisement -

کامران ٹیسوری نے پاکستان کے سفیر برائے نائیجر ڈاکٹر احمد علی سیروہی کو شاندار سفارتکاری پر گولڈ میڈل سے نوازا۔

گورنر سندھ اور بقائی یونیورسٹی کے چانسلر نے معروف صنعتکار ریحان مہتاب چاولہ اور ملک شہباز کو اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں دیں۔

گورنر سندھ کی تبدیلی کی خبروں پر کامران ٹیسوری کا ردعمل

گورنر سندھ کی تبدیلی سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عہدے آنے جانے ہوتے ہیں کوئی ساری زندگی ان پر نہیں رہتا، لیکن ایسے کام کر کے جانا چاہیے کہ لوگ آپ کو یاد رکھیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر شپ کے حوالے سے کل خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کا بیان سامنے آگیا، گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار بچے آئی ٹی کورس مکمل کرنے جا رہے ہیں اور چھ سو سے آٹھ سو ڈالر کما رہے ہیں اس پر اگر کسی کو تکلیف ہے تو کچھ نہیں کہے سکتا، سیاست بہت ہو چکی اب عوام کو کچھ دینے کا وقت ہے

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کل میں نے ساڑھے چھ بجے میں نے یوم آزادی کی پریس کانفرنس کی اور رات آٹھ بجے مخصوص ٹکرز چلنا شروع ہوگئے، ان ٹکرز چلانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ان چیزوں سے میں گھبرانے والا نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ گورنر ہائوس کے دروازے کھلے ہیں ، حیدرآباد میں آئی ٹی یونیورسٹی شروع ہونے جارہی ہے ، اسکے بعد سکھر اور کئی شہریوں میں آئی ٹی یونیورسٹی کھولیں گے، جب تک منصب پر ہوں خدمت کا۔کام جاری رکھوں گا

سندھ کے گورنر کا کہنا تھا کہ میں خدمت پر یقین رکھتا ہوں ، ہمیں سیاست نہیں کرنی ، ملک سنگین معاشی حالات سے گزر رہا ہے ایسے میں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ چودہ اگست بڑے جوش و خروش سے منایا جائےگا، گورنر ہاوس میں تقریباً دس لاکھ افراد آئیں گے، یوم آزادی کے پروگرام میں عاطف اسلم ، یوم آزادی کے پروگرام میں عاطف اسلم عوام کے لیے پرفارم کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں