اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

شاہین آفریدی نے وکٹ نومولود بیٹے کے نام کردی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر کی وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی۔

راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے، مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کے خلاف 117 رنز کی برتری حاصل کرلی، پاکستانی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز اسکور کیے تھے اور اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے شاندار 191 رنز کی اننگز کھیلی، شادمان اسلام نے 93، مہدی حسن نے 77 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

تاہم بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 534 رنز بنائے تھے جب شاہین آفریدی نے فاسٹ بولر حسن محمود کی وکٹ حاصل کی اور جشن مناتے ہوئے یہ وکٹ نومولود بیٹے کے نام کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین جشن مناتے ہوئے بیٹے کو گود میں لینے کا اشارہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار” رکھا ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خبر ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ وہ بھی نانا بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں