اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم کا کےالیکٹرک کیخلاف بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی کےالیکٹرک کے خلاف کمر کسَ لی۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کےالیکٹرک کے خلاف بڑے عوامی احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔ کےالیکٹرک کی جانب سے ناجائز بلوں اور ناقص کارکردگی پر احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان بروز جمعرات کےالیکٹرک کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے عوام سے کےالیکٹرک کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی آج ہونے والی ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔

ملاقات میں سندھ میں وفاقی منصوبوں کی تکمیل اور فنڈز کی فراہمی پر عملدرآمد کے طریقے پر گفتگو ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد نے کہا کہ ایم این اے کو انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے ذریعے فنڈز دیے جائیں گے۔

وفد نے آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا معاملہ اٹھایا جبکہ معاشی بحران پر قابو پانے کیلیے پالیسی وضع کرنے پر زور دیا۔ ایم کیو ایم نے گردشی قرضوں کے بوجھ اور اضافی سر چارجز سے کراچی کو مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پر شہباز شریف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو ایم کیو ایم کے ساتھ بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں