پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلش کرکٹر اولی اسٹون اپنی شادی کو لے کر پریشان ہوگئے۔
انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اولی اسٹون کی شادی 12 اکتوبر کو انگلینڈ میں طے ہے جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
اولی اسٹون شادی کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
انگلش کرکٹر کا کہنا ہے کہ شادی کی وجہ سے کوشش کروں گا کہ دوسرے ٹیسٹ سے ملتان میں ٹیم میں جوائن کروں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
ٹیسٹ سیریز میں بین اسٹوکس انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے، ان کی انجری کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ انگلش اسکواڈ میں ریحان احمد ،گس ایٹکنسن، شعیب بشیر ، ہیری بروک، برائیڈن کارس ،جارڈن کاکس، ذیک کرالی، بین ڈکٹ، جوش ہل ، جیک لیچ، اولی پوپ، میتھیو پاٹس ،جو روٹ، جیمی اسمتھ ، اولی اسٹون اور کرس ووکس شامل ہیں۔
پاکستان کا اسکواڈ
قومی اسکواڈ میں شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
15 ٹیسٹ میچوں میں 47 وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی نے فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ لی ہے جو انجرڈ ہیں۔