اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

ایشوریا رائے کے انٹرویو میں لال بیگ کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: اداکارہ و فلمساز سیمی گریوال کا ٹاک شو بھارت کے سب سے مشہور چیٹ شوز میں سے ایک ہے جس میں بڑے بڑے ستاروں نے شرکت کی۔

سیمی گریوال اکثر انسٹاگرام پر ایسی مختصر ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جنہیں کیمرے نے ریکارڈ کیا لیکن اُن کو انٹرویو کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اداکارہ و فلمساز نے ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کو دیکھا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی میزبان نے ایشوریا رائے سے سوال کیا تو ان کی نظر لال بیگ پر پڑی جو بالی وڈ اداکارہ کے قریب آ رہا تھا۔

- Advertisement -

ایشوریا رائے نے لال بیگ دیکھ کر میزبان کے عملے سے کہا کہ کوئی مدد کر سکتا ہے؟ سمی گریوال نے عملے کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ اسے جلدی ہٹاؤ یہ ایشوریا رائے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ انٹرویو میں لال بیگ کی انٹری کا منصوبہ کس نے بنایا تھا؟ سمی گریوال نے کہا کہ میں نے اس سے پہلے یہاں کبھی کاکروچ نہیں دیکھا۔

ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ عملے کا کوئی فرد نہیں ہل رہا تھا، وہ سب صرف دیکھ ہی رہے تھے۔ اس پر میزبان نے کہا کہ ’مرد کافی بدل گئے ہیں‘۔

یاد رہے کہ بالی وڈ اداکارہ نے انڈسٹری میں 1997 میں تمل سیاسی ڈرامہ سے ڈیبیو کیا تھا جس کی ہدایت کاری منی رتنم نے کی تھی۔

اس کے بعد وہ سربجیت، جودھا اکبر، دیوداس، عمراؤ جان، دھوم 2، تال، گرو، ہم دل دے چکے صنم، اور بہت سی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔

اداکارہ کو آخری بار پونیئن سیلوان 2 میں وکرم، کارتی، جیام روی، ترشا کرشنن اور شوبھیتا دھولیپالا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں