جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

پاک فوج کا اعزازی کیپٹن بننا باعث فخر ہے، باکسر عامر خان

اشتہار

حیرت انگیز

عالی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی فوج کا اعزازی کیپٹن بننے پر خوشی ہے اور یہ میرے لئے باعث فخر ہے۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسپورٹس سے تعلق رکھنے والا پاکستان کا پہلا شخص ہوں جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو پاک فوج کے ایک دن کے لیے اعزازی کیپٹن کے رینکس لگائے گئے تھے۔

- Advertisement -

پاکستان میں کھیلوں کے حوالے سے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ اور آگے بڑھنے کی لگن موجود ہے، کھیلوں میں بین الاقوامی سطح پر بہت سے نوجوانوں نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا اور پاک فوج نے ہر شعبہ زندگی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے۔

اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج میں کیپٹن کے اعزازی رینکس لگائے گئے تھے۔

ایک پروقار تقریب میں باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کو اعزازی کیپٹن کے رینکس لگائے گئے۔ عامر خان نے 2004 کے اولمپکس مقابلوں میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں صرف 17 سال کی عمر میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔

یوراج سنگھ کی محبت میں کونسی سی مشہور اداکارہ آسٹریلیا پہنچی تھی؟

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے، آج یہ اعزاز ملنے کے بعد میں فخر محسوس کر رہا ہوں، پاک فوج کا یونیفارم پہن کر اور رینکس لگا کر وہی خوشی محسوس کر رہا ہوں جیسی خوشی مجھے عالمی چیمپئن بننے پر محسوس ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں