جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ احتجاج کریں گے، پی ٹی آئی

اشتہار

حیرت انگیز

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ اگر کل ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نے ہفتہ 28 ستمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کا تاحال جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کل ہمارا لیاقت باغ پنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان ہے۔ جلسے کیلیے جگہ کا تعین اور اسٹیج بنتا ہے اور این او سی جاری ہوتا ہے۔ اگر جلسے کے لیے این او سی نہیں دیا گیا تو پھر ہم اسی جگہ احتجاج کریں گے اور اس احتجاج میں صوبے بھر سے لوگ آئیں گے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج بھی ہمارا آئینی حق ہے اور احتجاج کیلیے این او سی درکار نہیں ہوتا۔ جب بنیادی حقوق نہیں دیں گے تو پھر احتجاج ہی ہوگا۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ کل صبح راولپنڈی جلسے کی اجازت کیلیے عدالت میں دی گئی درخواست واپس لے لیں گے کیونکہ سب نے دیکھا کہ ہمیں این او سی ملنے کے باوجود اسلام آباد اور لاہور جلسوں میں کیا کیا گیا۔ اسلام آباد میں کنٹینر رکھے گئے اور جلسے کے بعد پانچ ایف آئی آر بھی درج کی گئیں۔ لاہور میں تو انہوں نے جلسہ کرنے ہی نہیں دیا بلکہ جلسہ گاہ سے اٹھا کر باہر پھینک دیا گیا۔

 

پی ٹی آئی کے نئے سیکریٹری اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ رؤف حسن نے بڑے مشکل وقت میں پارٹی کی ذمہ داری سنبھالی۔ ان کا بیان ان کے پارٹی عہدہ تبدیل ہونے کی وجہ نہیں ہے۔ رؤف حسن سمیت پارٹی کے رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے کپتان ہیں۔ وہ کب، کس کو اور کس وقت کھلانا چاہتے ہیں، یہ ان کی مرضی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں