جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

‘ایکس’ کیوں بند ہے اور یہ بندش کب تک رہے گی؟ عطا تارڑ نے اصل وجہ بتادی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ  نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں ایکس سے بات کرکے معاملات بہتر کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے وائس آف امریکا کو انٹرویو میں فائروال کا دفاع کرتے ہوئے کہا سائبرحملوں سے بچنے کیلئے پاکستان ویب مینجمنٹ سسٹم کو اپ گریڈ کررہا ہے۔

ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایکس پرپابندی انتخابات کےدوران لگائی گئی، ایکس کی بندش کی وجہ دہشت گردی روکنا ہے، بندش کی وجہ اظہار رائے پر پابندی نہیں۔

- Advertisement -

وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں زیر التواء ہے جہاں وزارت داخلہ بتا چکی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے ملکی سلامتی اور عوام کے تحفظ پر حملے کئے جاتے ہیں، علیحدگی پسند،قوم پرست، دہشت گرد ایکس پر دہشت گردی کی پوسٹیں کرتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ بی ایل اے کے دہشت گرد ایکس پر اپنی مہم چلاتے ہیں، گوادر پورٹ اتھارٹی پر حملہ کی لائیو کوریج دیتے ہیں، کیا حکومت نہیں کہہ سکتی خدارا اس کو روکیں؟

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالت میں کہا دہشت گردوں کوایکس تک رسائی حاصل ہے، علیحدگی پسند، دہشت گرد ایکس کو ملکی سلامتی کیخلاف استعمال کر رہےہیں.

انھوں نے مزید کہا کہ چاہتےہیں ایکس سے بات کرکے معاملات بہترکریں، کچھ وہ ہمارے ٹرمز پر آجائیں، کچھ ہم ان کےٹرمزپرآجائیں اور میکنزم طےپاجائے، تاکہ خوش اسلوبی سےمعاملہ حل ہوجائے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں