جمعہ, ستمبر 27, 2024
اشتہار

بھارت میں پیاز 70 روپے کلو ہونے پر ہنگامہ!

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں بارش کے بعد پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے بڑے شہروں میں پیاز کی قیمت 70 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث کئی علاقے زیر آب آگئے جس کے نتیجے پیاز اور ٹماٹر کے ساتھ ساتھ ہری سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں۔

اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بڑے شہروں کے بیشتر بازاروں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے اس کے علاوہ ہری سبزیوں کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

ٹماٹر، پیاز و دیگر سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ (arynews.tv)

رپورٹ کے مطابق شملہ مرچ، لوکی اور پالک جیسی ہری سبزیوں کی قیمتیں 100 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہیں جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری جانب بھارتی تاجروں کا کہنا ہے کہ پیاز، ٹماٹر اور ہری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کی اہم ملک کے کئی حصوں میں ہونے والی شدید بارش ہے۔

ایشیا کی سب سے بڑی سبزی اور پھل کی منڈی کے تاجروں کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر، ہماچل پردیش، آندھرا پردیش میں شدید بارش کے باعث سبزی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے، اس کے علاوہ بارش کی وجہ سے سڑکوں کو نقصان پہنچنے سے سپلائی چین متاثر ہوئی ہے۔

بھارت کی سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حکومت سبزیوں کی قیمت میں کمی کے لیے اقدام کرے گی، حکومت نے گزشتہ سال بھی ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد اقدام اٹھایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں