ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

اداروں کیخلاف مہم کی تحقیقات، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران الیاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم کی تحقیقات کیلیے تشکیل دی گئی کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران الیاس کو طلب کر لیا۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کا اجلاس ہوا جس میں بریفنگ دی گئی کہ اب تک 8 لوگوں کو شامل تفتیش کیا جا چکا ہے۔

اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تفتیش کیلیے مزید لوگوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جبران الیاس کو آئندہ اجلاس میں طلب کیا۔

- Advertisement -

اعلامیے کے مطابق جبران الیاس مہم میں اہم کردار ادار کر رہا ہے جبکہ ان کے ساتھ اور بھی لوگ شامل ہیں جس کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

جولائی میں اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی تحقیقات کیلیے 5 رکنی مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف نے دی تھی۔

مشترکہ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کی سربراہی کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کمیٹی کے ممبر اور اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں