اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ایران نے لبنان اور پورے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر مسلسل ایک سال سے جاری وحشیانہ بربریت کے بعد اب لبنان پر جنگ مسلط کرنے اور دو ماہ قبل حماس سربراہ ہنیہ کے بعد اب حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کو شہید کرنے کے واقعے کے بعد ایران نے پورے خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب عامر سعید اراوانی نے حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان کو خط لکھ دیا ہے۔

- Advertisement -

ایرانی مندوب نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی سفارتی حدود اور نمائندوں کے خلاف کسی قسم کے حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ہم بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنے قومی اور سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کیلیے اپنا حق استعمال کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ سربراہ گزشتہ روز اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہوئے۔ ان کے ہمراہ حزب اللہ کے سینئر رہنما علی کرکی، حسن نصراللہ کی بیٹی زینب، شام لبنان میں القدس فورس کے کمانڈر عباس نیلفوروشن نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا، حسن نصراللہ بیروت میں 6 عمارتوں کے نیچے بنکر میں موجود تھے، حزب اللہ کے جس ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا گیا وہ رہائشی عمارتوں کے نیچے تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں