اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

’ناقابل یقین ٹیم کی خدمت اعزاز ہے‘ قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر محمد یوسف مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے موجودہ سلیکٹر محمد یوسف نے ڈھائی ماہ بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور سابق ریکارڈ ساز ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اپنے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی وجوہات کو قرار دیا ہے۔

مستعفی ہونے کے بعد محمد یوسف نے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ نا قابل یقین ٹیم کی خدمت کرنا بہت بڑا اعزاز رہا ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر بے پناہ بھروسہ ہے۔ فخر ہے کہ پاکستان کرکٹ کی ترقی اور کامیابی میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے۔ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

تاہم ان کا بطور سلیکٹر کیریئر کامیاب نہیں رہا۔ محمد یوسف نے رواں سال جولائی میں سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ٹیم منتخب کرنے والے سلیکٹرز میں بھی شامل تھے۔ میگا ایونٹ میں ٹیم پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہو گئی تھی۔

حال ہی میں پاکستان کو اس کی سر زمین پر ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے والی قومی ٹیم کو بھی محمد یوسف اور سلیکٹرز نے ہی منتخب کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں