اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

نعیم قاسم، حزب اللہ کے نئے عبوری سربراہ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی میزائل حملے میں حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد نعیم قاسم کو نیا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے گزشتہ روز بیروت میں اسرائیل کے میزائل حملے میں حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد پارٹی کا نظم ونسق چلانے کے لیے نعیم قاسم کو نیا عبوری سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کا نیا مستقل سربراہ ہاشم صفی اللہ کا بنائے جانے کا امکان ہے اور جس کا عنقریب اعلان کیا جا سکتا ہے۔

- Advertisement -

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کے طور پر حزب اللہ کے سیاسی امور کی نگرانی کرتے ہیں ااور وہ حزب اللہ کی جہاد کونسل کا بھی حصہ ہیں جو گروپ کی فوجی کارروائیوں کا انتظام کرتی ہے۔

ہاشم صفی الدین کے حسن نصر اللہ کے ساتھ خاندانی تعلقات کی وجہ سے قوی امکان ہے کہ انہیں تنظیم کا نیا سربراہ منتخب کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت میں اسرائیل کے میزائل حملوں میں شہید ہوگئے تھے۔ اسرائیلی کی اس دہشتگردانہ حملے میں حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب اور سینیئر رہنما علی کرکی بھی شہید ہوئے تھے۔

حزب اللہ کے عبوری سربراہ شیخ نعیم قاسم کون ہیں؟

نعیم قاسم 1953 میں لبنان کے علاقے کفرفیلہ کے ایک دینی گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے دینی تعلیم استاد آیت اللہ محمد حسین فضل اللہ سے حاصل کی اور لبنان کی یونیورسٹی سے کیمسٹری میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

وہ مسلم طلبا یونین کے بانیوں میں سے ایک ہیں جو 1970 کی دہائی میں قائم ہوئی تھی، وہ عمل موومنٹ میں اس وقت شامل ہوئے جب اس کے سربراہ امام موسیٰ صدر تھے۔ نعیم قاسم 1974 سے 1988 تک اسلامی مذہبی تعلیمی انجمن کے سربراہ رہے۔ انہوں نے المصطفیٰ اسکولوں کے مشیرکے طور پر بھی خدمات انجام دیں،

بعدازاں شیخ قاسم نعیم نے حزب اللہ کی بنیاد کی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور 1992 میں حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مقرر ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں