اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

یہ پاکستان بچانے، بلوچستان میں خوں ریزی روکنے کا وقت ہے، سابق وفاقی وزیر

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ یہ پاکستان بچانے اور بلوچستان میں خوں ریزی روکنے کا وقت ہے حکومت پالیسیاں بدلے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کو بچانے اور بلوچستان میں خونریزی روکنے کا وقت ہے۔ بلوچستان کو اس کا حق دینا پڑے گا، حکومت پالیسیاں بدلے۔

سردار یار محمد رند نے مزید کہا کہ ہماری کوشش رہی کہ بلوچستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں لیکن حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ملک میں جمہوریت کو چھوڑنا ہے اور نہ ہی جمہوریت پر یقین رکھنےوالوں کو بخشنا ہے۔

- Advertisement -

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کی بات کرنے والے پارلیمانی سیاست سے مایوس ہو گئے اور اختر مینگل کا استعفیٰ پارلیمانی سیاست سے مایوسی کی پہلی نشانی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد میں سردی میں خواتین پر واٹر کینن کا استعمال ہوا، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے میں بھی اس سے مایوس ہوگیا ہوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں