اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

مولانا فضل الرحمان جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان اگلے پانچ سال کے لیے جمعیت علمائے اسلام کے بلا مقابلہ امیر منتخب ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی الیکشن کے سلسلے میں مرکزی جنرل کونسل کا انتخابی اجلاس مفتی محمود مرکز پشاور میں ہوا جس میں ملک بھر سے لگ بھگ 1500 اراکین نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر اگلے پانچ سال کے لیے جے یو آئی کا بلا مقابلہ امیر منتخب کر لیا گیا جب کہ مولانا عبدالغفور حیدر بلا مقابلہ جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے۔

- Advertisement -

نو منتخب امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان آج شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں