پیر, ستمبر 30, 2024
اشتہار

دہشت گرد اسرائیل کا اب یمن نشانہ

اشتہار

حیرت انگیز

بےلگام اسرائیل نے غزہ اور بیروت کے بعد اب یمن پر بھی بمباری شروع کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے یمن کی بندرگاہ حدیدہ پر فضائی حملے کیے ہیں جس میں پاورپلانٹ اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یمن میں پاور پلانٹس اور ایک بندرگاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

حوثیوں کے زیر قبضہ المسیرہ اسٹیشن کا کہنا ہے کہ حملوں میں "حدیدہ اور راس عیسیٰ کی بندرگاہوں” کے ساتھ ساتھ دو پاور اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملہ حوثیوں کے اس بیان کے ایک دن بعد ہوا جب انہوں نے تل ابیب کے قریب بین گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بیلسٹک میزائل داغا۔

شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول کرنے والے باغی گروپ نے گذشتہ سال نومبر سے اسرائیل اور بحیرہ احمر، خلیج عدن اور آبنائے باب المندب میں اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر بار بار حملے کیے ہیں جسے وہ غزہ اور حزب اللہ سے یکجہتی کی مہم کے طور پر بیان کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں