اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا احتجاج: پنجاب پولیس سے نفری، شیلز اور گاڑیاں اسلام آباد طلب

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے اعلان کردہ احتجاج سے نمٹنے کے لیے آئی جی اسلام آباد نے پنجاب پولیس سے مدد طلب کرلی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد ڈی چوک پہنچ کر احتجاج اور مطالبات کی منظوری تک اس کو جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے پنجاب سے مدد طلب کر لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے پنجاب پولیس سے نفری، شیلز اور گاڑیاں مانگ لی ہیں اور اس حوالے سے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا کہ آئی جی اسلام آباد نے پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز، 10 ڈی پی اوز، بھاری نفری، شیلز اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں مانگی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے راولپنڈی، اٹک، مری اور قریبی اضلاع میں نفری پہلے ہی بھجوا دی اور اب اسلام آباد میں بھی نفری بھجوانے کے حوالے سے غور شروع کر دیا گیا ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں پنجاب پولیس نے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پولیس نفری کے لیے متعلقہ اضلاع کے فوکل پرسنز بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایس پی ایم ٹی پنجاب کی جانب سے اس حوالے سے متعلقہ اضلاع کے افسران کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر چکی ہے جس کے تحت مذہبی اور سیاسی جلسے جلوسوں، ریلیوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہونے سے متعلق اہم خبر

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں