ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کا واقعہ : وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں پچیس مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کے واقعے پر چھ ڈاکٹرز اور ہیڈنرس کو معطل کردیا ساتھ ہی پیڈا ایکٹ کے تحت معطل اسٹاف کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتراسپتال میں ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کا واقعے پر ایکشن لے لیا۔

ایم ایس سمیت ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس کو معطل کردیا گیا، معطل کئے گئے ڈاکٹرز اور نرس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

معطل کئے گئے ڈاکٹروں میں ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعالمگیر ،پروفیسر غلام عباس، اسسٹنٹ پروفیسرملیحہ جوہر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد ،سینئر رجسٹرار محمد قدیر اور ہیڈ نرس ناہید پروین شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کوسخت کارروائی کی پدایت کرتے ہوئے ڈاکٹرزکوایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایڈزپھیلنےکےواقعےکی خود جانچ پڑتال کی ، انکوائری میں بتایا گیا کہ ایڈز،ہیپاٹائٹس کے ہر3 ماہ بعدلازمی ٹیسٹ کےایس اوپیزکی خلاف ورزی کی گئی، پروٹوکول کےبرعکس پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے اور ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈز کے ڈاکٹرز اور اسٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔

انکوائری میں ڈسپوزیبل ڈائیلسزکٹ اور ڈائی لائزرکومختلف مریضوں کیلئےبارباراستعمال کرنے اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کے کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی، سارے وسائل ہیلتھ کے وقف کر دیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں ، علاج کیلئے آنے والے اسپتال سے ایڈز لیکر جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں، استعمال شدہ سرنجیں ایڈز پھیلنےکی سب سے بڑی وجہ ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نےامراض دل اور دیگر وارڈز کا معائنہ بھی کیا اور مریض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرآئی سی یو منتقلی کی ہدایت کرتے ہوئے وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا سینٹری ورکرکی شکایت پرتنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں