ہفتہ, نومبر 23, 2024
اشتہار

کراچی: فائیو اسٹار چورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا واقعہ مشکوک نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کرچی میں فائیو اسٹار چورنگی پل پر ڈکیتی مزاحمت پر سلمان نامی شہری کے قتل کا واقعہ مشکوک نکلا، پولیس نے اسے لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، مقتول سلمان بلڈر تھا اور کیٹرنگ کا کام بھی کرتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ اس نے ایک پارٹی سے 2 کروڑ 9 لاکھ روپے لینے تھے، رقم میں سے ایک کروڑ 39 لاکھ سلمان کے تھے، مقتول لین دین کا مسئلہ حل کرنے تھرڈ پارٹی کے پاس گلشن گیا تھا، کے ساتھ اس کا ملازم بلال بھی موٹر سائیکل پر تھا۔

- Advertisement -

’تھرڈ پارٹی نے رقم ادائیگی کیلیے ایک دو روز کا وقت مانگا۔ پھر مقتول گلشن اقبال سے نکل کر ایک دوست کے پاس سخی حسن گیا جہاں آدھا گھنٹہ بیٹھا رہا۔‘

پولیس کے مطابق مقتول سخی حسن سے فائیو اسٹار پہنچا تو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکا، سلمان نے ملزمان کو سب کچھ دے دیا تاہم اسی دوران مزید 2 ملزمان پیچھے سے موٹر سائیکل پر آئے۔

’مقتول نے اپنا اسلحہ نکالنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کے مطابق فائر کے بعد سلمان اور بلال دونوں بائیک سے گرے، مقتول کے ملازم نے پہلا فون سخی حسن پر یاسر نامی دوست کو کیا۔‘

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں